ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایم سی ڈی انتخابات سے پہلے کجریوال کا داؤ، بولے دہلی میں بنائیں گے ایس سی۔ایس ٹی کمیشن

ایم سی ڈی انتخابات سے پہلے کجریوال کا داؤ، بولے دہلی میں بنائیں گے ایس سی۔ایس ٹی کمیشن

Sat, 15 Apr 2017 11:54:35    S.O. News Service

نئی دہلی ، 14؍اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے بانی اروند کجریوال نے دہلی میں 23 اپریل کو ہونے والے میونسپل انتخابات سے پہلے بڑا داؤ کھیلا ہے۔ کجریوال نے کہا ہے کہ وہ دہلی میں ایس سی اور ایس ٹی کمیشن بنائیں گے۔بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کی 125 ویں جینتی کے موقع پر دہلی کی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کجریوال نے کہا کہ اس موقع پر دہلی کے لوگوں کے لئے ایک اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ دہلی میں بہت سارے کمیشن ہیں لیکن ایس سی اور ایس ٹی کے لوگوں کو انصاف دلانے کے لئے کوئی ایس سی۔ ایس ٹی کمیشن نہیں ہے۔کجریوال نے کہا کہ ایم سی ڈی انتخابات کے بعد دہلی میں ایس سی اور ایس ٹی کمیشن بنانے کے لئے حکومت قانون لے کر آئے گی اور ایس سی۔ایس ٹی سماج کے لوگوں کو انصاف دلانے کے لئے کمیشن بنایا جائے گا۔وہیں دہلی کے راجوری گارڈن میں اسمبلی انتخابات میں شکست پر دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے کہا ہے کہ جرنیل سنگھ کے استعفی کی وجہ سے لوگوں میں ناراضگی تھی۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایم سی ڈی انتخابات میں ضمنی انتخابات کی شکست کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔بتا دیں کہ دہلی کی راجوری گارڈن اسمبلی سیٹ پر بی جے پی کے امیدوار منجدر سنگھ سرسا نے 14 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے جیت درج کی ہے۔ وہیں عام آدمی پارٹی کے امیدوار کی ضمانت ضبط ہو گئی۔


Share: